Live Updates

پو لیس کو غیر سیاسی کر نا بھی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بنایا جائے ‘پنجاب میں بھی ینجرز آپر یشن کریں ‘ دہشتگردی کر نیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘دہشتگرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ‘پنجاب حکومت میٹرو ٹرین پر200ارب لگا رہی مگر صوبے میں سیکورٹی پر حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں ‘دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی ناکامی ہے ‘لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کی جتنی مذمت اور اس پر افسوس کیا جائے وہ کم ہے ‘تحر یک انصاف دہشتگردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کی جناح ہسپتال میں گلشن پارک دہشتگردی کے زخمیوں کی عیادت ‘میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پو لیس کو غیر سیاسی کر نے کو بھی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بنانے اور پنجاب میں بھی دہشت گردوں کیخلاف رینجرز آپر یشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کر نیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘دہشت گردی کے ایسے واقعات لوگوں کو اسلام سے دور کر نے کی ناکام کوشش ہیں ‘دہشت ملک اور قوم کے دشمن ہیں ‘پنجاب حکومت میٹرو ٹرین پر200ارب لگا رہی مگر صوبے میں سیکورٹی پر حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں اور دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی ناکامی ہے ‘لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کی جتنی مذمت اور اس پر افسوس کیا جائے وہ کم ہے ‘تحر یک انصاف دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز لاہور کے جناح ہسپتال میں گلشن پارک دہشت گردی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر جہا نگیر خان ترین اورشعیب احمد صد یقی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ اے پی ایس سکول کے بعد لاہور میں ہونیوالا دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت وہاں سیکورٹی کی فراہمی میں مکمل ناکام رہی ہے جسکی وجہ سے بے گناہ لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اپنی تر جیحات تبدیل کر نا ہوگا حکمران میٹرو اورنج میٹرو ٹرین پر200ارب لگا رہے ہیں اگر یہ رقم سیکورٹی پر خرچ کی جاتی توشاید دہشت گردی کو روکا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کے بعد وقت آچکا ہے کہ پو لیس کو غیر سیاسی کر دیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے مطابق پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفر یق آپر یشن کا جائے اور دہشت گردی کو ختم کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پو لیس کو کسی بھی صورت حکومت کے ماتحت نہیں ہو نا چاہیے بلکہ نیشنل سیفٹی کمیشن بنا کر پو لیس کو اسکے ماتحت کر دیا جائے اور صوبوں میں بھی سیفٹی کمیشن بنائے جائے جسکا ہم اپنے خیبر پختونخواہ میں بنا رہے ہیں کیونکہ سندھ او ر خصوصا کراچی میں پو لیس کے سیاسی ہونے کی وجہ سے وہاں جرائم میں اضا فہ ہو اہے اگر ہم تھانے کو مضبوط اور پو لیس کو غیر سیاسی کر یں گے تو معاملات بہتر ہوں گے کیونکہ جب پو لیس ناکام ہو تی ہے تو ہمیں رینجرز کو بلوانا پڑ تاہے لیکن جہاں رینجرز کی ضرورت ہوتی وہاں اسکو ضرور بلانا چاہیے اور وزیر اعلی کے پی کے نے بھی اپنے صوبے کے سر حدی علاقوں سے دہشت گردوں کی آمد کو روکنا کیلئے رینجرز کی مدد مانگی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف بلا تفر یق کاروائی کر نی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات