تحفظ حقوق نسواں بل میں ترمیم کڑا پہننے کی شق ختم

شو ہر کڑا نہیں پہنیں گے‘ بیوی کی درخواست پر شوہر کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی ‘طلاق کی صورت میں شوہر کا گھر بیوی کو دیا جا ئیگا

پیر 28 مارچ 2016 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) تحفط حقوق نسواں بل میں ترمیم کڑا پہننے کی شق ختم شو ہر اب کڑا نہیں پہنیں گے بیوی کی درخواست پر شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی طلاق کی صورت میں شوہر کا گھر بیوی کو دیا جا ئے گا تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکو مت نے حقوق نسواں بل میں معمولی ترمیم کر نے کا اصو لی فیصلہ کر لیا ہے ترمیم شدہ بل آئندہ چند روز میں کیبنٹ میں پیش کر دیا جا ئے گا ترمیم شدہ بل کے مطا بق شوہر کو کڑا پہنا نے کی شق ختم کر دی جا ئے گی جبکہ بیوی پر تشدد کر نے کے خلاف بیوی ایف آئی آر درج کروا سکے گی اور طلاق کی صورت میں شوہر کا ملکیتی گھر بیوی کو ملے گا اور بچوں کا بیو ی کے ساتھ رہنے پر شو ہر انکا خر چہ بردا شت کر یگاذرائع نے بتایا کہ نیا بل بھی متنا زعہ ہو گا