لاہور‘وکلاتنظیموں کاسانحہ گلشن اقبال کیخلاف یوم سیاہ ‘ مکمل عدالتی بائیکاٹ

پیر 28 مارچ 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وکلاء تنظیموں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کیخلاف پیر کو یوم سیاہ منایا‘وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ بار نے دہشت گردی کے واقعے کیخلاف مذمتی اجلاس بھی ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان پاکستان بار کونسل،سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ جس کے پیش نظر وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا،جس کے باعث عدالتوں میں روایتی چہل پہل نظر نہیں آئی،لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دہشت گردی کے واقعے کیخلاف مذمتی اجلاس بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :