بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔سیدخورشیدشاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 16:37

بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔سیدخورشیدشاہ

سکھر(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور دہشتگردی کا المناک واقعہ ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک تھا،اسے دہشت گردی کی آگ میں جھونکا گیا، لاہور سانحہ دہشتگردی کا المناک واقعہ ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ لاہور سانحہ کے پیچھے را ملوث ہے مگر یہ بات واضح ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، انہوں نے گزشتہ روز ریڈ زون میں مشتعل افراد کے داخل ہونے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جدید دور میں دہشت گردوں تک پہنچنا ناممکن ہے، حکومت دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تیزی سے کام کرے۔

متعلقہ عنوان :