سانحہ گلشن اقبال پارک:ملک بھر میں سوگ ‘سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 16:37

سانحہ گلشن اقبال پارک:ملک بھر میں سوگ ‘سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں سوگ جاری ہے، تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں،مارکیٹیں اور عدالتیں بند ہیں اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور,درجنوں گھروں میں صف ماتم بچھ گیا، سانحہ اتنا دلخراش تھا کہ ہر انکھ اشکبار ہے،حکومت نے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ کے سوگ میں تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں،عدالتوں میں کام بند ہے،وکلاءکا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے سوگ میں لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکی۔فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان،سرگودھا،راولپنڈی سمیت تمام بڑے شہروں میں بھی سانحہ کے سوگ میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :