کراچی، سانحہ لاہور کے ملزمان گرفتار کئے جائیں ،حسین مسعودی

پیر 28 مارچ 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور معروف عالم دین مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ سانحہ لاہور انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے ،حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں ،قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن یہاں بد امنی پھیلا رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں امن قائم ہو لہٰذا حکومت کو ان کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرنا ہوگا جو نفرت اور افراتفری کی سیاست کے ذریعے ملکی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ پر امن رہیں اور دہشت گردوں پر نگاہ رکھی جائے کیونکہ ملک دشمنوں کا یہ ٹولہ کراچی سے خیبر تک بے گناہوں کا خون بہانے میں مصروف ہے لیکن حکومت ان کا نیٹ ورک توڑنے میں ناکام نظر آتی ہے انہوں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کیساتھ ساتھ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :