مختلف مذاہب ،مسالک کے قائدین کی جانب سے سانحہ گلشن اقبال پارک کی بھر پور مذمت
دہشتگری انتہاء پسندی کیخلاف جدوجہد کرنے ، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان
پیر 28 مارچ 2016 16:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) مختلف مذاہب اور مسالک کے قائدین نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے مکمل طور پر یکجہتی اورمتحد ہوکر دہشتگری انتہاپسندی کیخلاف جدوجہد کرنے اور افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ عزرایا ،پادری عمانویل کھوکھر،سکھ کمیونٹی کے سردار بشن سنگھ ،ہندو کونسل کے ڈاکٹر رمیش کمار،جمعیت علماء امامیہ کے علامہ غلام اکبر ساقی،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی ،جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری،سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے پیر محفوظ مشہدی،جمعیت علماء اہلحدیث کے قاضی عبد القدیر خاموش ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا یوسف انور،وفاق المساجد پاکستان کے مولانا ایوب صفدر،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سانحہ گلشن اقبال پارک کو قومی سلامتی پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم انتہاپسندی ،دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.