پنجاب حکومت نے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا، ابراہیم قاسمی

پیر 28 مارچ 2016 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سربراہ وسابق رکن صوبائی اسمبلی حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے کرتے تھک گئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام دہشتگردی کیخلاف اداروں کا ساتھ دے کر مرمت کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ میں عمرہ سے واپسی پر علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جس لبادے میں آئے اسے کچل دیا جائے عوام اداروں کا ساتھ دیں گے، بات اب مذمت سے بڑھ کر مرمت تک جانی چاہیے، پڑوسی ممالک پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، عوام کو دہشتگردی کیخلاف اداروں کا مکمل ساتھ دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :