اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 16:21

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے موصول ہوئی خبر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے البتہ خطاب کے وقت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف ملک میں امن و امان اور سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پالیسی بیان جاری کر کے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔