فوج اور رینجرز نے پنجاب میں 5آپریشنز کئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 16:21

فوج اور رینجرز نے پنجاب میں 5آپریشنز کئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

روالپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوج اور رینجرز نے پنجاب میں 5آپریشنز کئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی زیرصدارت ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ لاہور ،فیصل آباد اور ملتان میں گزشتہ رات سے اب تک 5آپریشن کئے ہیں ،تمام ہی کارروائیاں فوج اور رینجرز کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کی گئیں۔آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے آپریشن میں مشتبہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ، جن سے اسلحہ و بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی۔