کراچی پریس کلب پر حملہ کرنے والے7 ملزمان گرفتار

پیر 28 مارچ 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پولیس نے پریس کلب پرحملے اورنجی ٹی وی کی سیٹلائٹ وین جلانے میں ملوث سات ملزمان کوحراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں آرٹلری میدان پولیس نے7 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ گرفتارملزمان میں عمیرخان، عبیداحمد، خواجہ رضا، محمدرضا، ظفراقبال، عبدالقادراورعرفان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پریس کلب پر حملے اورگاڑی جلانے میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاگ ٹی وی کاعملہ اور ڈی ایس این جی وین کے ہمراہ پریس کلب کے باہر اپنی صحافتی ذمہ داریاں اداکررہا تھا کہ چند نامعلوم مشتعل افراد نے عملے اوروین پرحملہ کردیا تھا اورنہ صرف وین موجودعملے کو تشددکانشانہ بنایابلکہ وین کوشدیدنقصان پہنچایا۔نامعلوم افراد نے کراچی پریس کلب پر بھی حملہ کیا تھا اور شدید پتھراوٴ بھی کیا جس سے پریس کلب کے اندر موجود صحافی بھی زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد کوریج کرنے پرکیمرہ مین سے کیمرہ بھی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :