اینڈ یاسمین گارڈن میں پھولوں، سبزیوں اور پرندوں کی نمائش ختم ہو گئی

پیر 28 مارچ 2016 16:14

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کی طرف سے روز اینڈ یاسمین گارڈن میں موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں، سبزیوں اور پرندوں کی نمائش تیسرے روز اختتام پذیر ہو گئی تاہم وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز مظاہرین کی آمد کی وجہ سے نمائش میں لوگوں کی دلچسپی کا فقدان دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں مختلف اداروں اور اسلام آباد ہارٹیکلچر سوسائٹی کی جانب سے موسم بہار کے پھولوں کے باغیچے سجائے گئے تھے اس کے علاوہ نامیاتی کھادوں سے تیار ہونے والی سبزیوں، بیجوں، شہد اور منفرد اقسام کے پرندوں کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریدوفروخت کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اسٹالز ہولڈرز کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کی وجہ سے نمائش میں رونق تھی لیکن اتوار کو شام ہوتے ہی مظاہرین کے اسلام آباد میں داخلے کے بعد نمائش بے رونقی کا شکار ہوگئی۔