وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں معمول سے کم رہیں

پیر 28 مارچ 2016 16:13

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں اور بازاروں میں پیر کو لوگوں کی چہل پہل اور کاروباری سرگرمیاں معمول سے کم رہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی شام مظاہرین کی آمد کے بعد شہریوں کے معمولات زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئے اور تجارتی مراکزمیں بھی لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔

متعلقہ عنوان :