Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جناح اسپتال آمد پر بد نظمی،شیشے ٹوٹ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 15:35

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جناح اسپتال آمد پر بد نظمی،شیشے ٹوٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی اسپتال آمد پر وہاں موجود کارکنان عمران خان کی جانب لپکے جس پر دھکم پیل شروع ہو گئی اور اسی دھکم پیل کے نتیجے میں اسپتال کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے مزید پیش قدمی سے معذرت کر لی اور مزید زخمیوں کی عیادت کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات