وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ،پنجاب حکومت نے سانحہ بارے ابتدائی رپورٹ پیش کی
پیر 28 مارچ 2016 15:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان ، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کو گلشن اقبال پارک سانحہ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دی ۔جبکہ قانون نافذ کرنے اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران نے تحقیقات کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر آئی جی پنجاب کی طرف سے اجلاس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار اورغمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک بہت بڑا سانحہ ہے لیکن ہم دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلز ل نہیں کیا جا سکتا ۔ بحیثیت قوم اور حکومت دہشتگردی کے خلاف عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نا گزیر ہے ۔بزدل دشمن آسان اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ ہمارا ہدف دہشتگردی کے انفراسٹر اکچر کا مکمل خاتمہ ہے ۔دہشتگردی کے انفراسٹر اکچر کے ساتھ انتہا پسند نظریے کو بھی شکست دینا ہو گی ۔انتہا پسندی کے نظریات معاشرے کے مستقبل کے لئے خطرہ ہیں۔سکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں رابطے مزید متحرک اور مضبوط بنائیں۔صوبائی حکومتیں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پرمبنی کارروائیاں تیز کریں۔ہمیں اس جنگ کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک لیجانا ہوگا۔ ہمیں معصوم جانوں پر حملوں سے پہلے دہشتگردوں تک پہنچنا ہوگا۔دہشتگردوں نے میرے بچوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ اللہ کی مدد سے دہشتگردوں کا ملک سے مکمل صفایا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ۔ ہمیں بحیثیت قوم تمام تفرقات سے آزاد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کی ہر ممکن امداد کی جائے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے فرداً فرداًتمام زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بارے بھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.