معروف پاکستانی گلوکار نعمان جاوید کی خود کشی کی کوشش، حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 15:15

معروف پاکستانی گلوکار نعمان جاوید کی خود کشی کی کوشش، حالت تشویشناک

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء): معروف پاکستانی گلوکار نعمان جاوید نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی ایک کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تاہم انہیں اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نعمان جاوید لاہور کے اتفاق اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ خود کشی کے اقدام کے پیچھے چھپی وجہ سے متعلق کسی کو بھی معلوم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نعمان جاوید کے ناقدین نے اسے توجہ حاصل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدام سے منسوب کیا ہے جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے نعمان جاوید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور یہ اقدام ممکنہ طور پر اسی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نعمان جاوید کی پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز کے ساتھ نکاح کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں جبکہ اپنے آخری اسٹیٹس میں نعمان جاوید نے نہایت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کیفیت بیان کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کو کبھی خوش نہیں دیکھ سکتے۔ نعمان جاوید کی خود کشی کے لیے اٹھائے گئے اس قدم سے متعلق تاحال متضاد خبریں ہی گردش کرر ہی ہیں ، حتمی وجہ سامنے آنے تک کسی بھی وجہ پر یقین کرنا قبل از وقت ہے۔