چارسدہ پولیس نے آفتاب احمد خان پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا

پیر 28 مارچ 2016 14:57

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) چارسدہ پولیس نے علاقہ اتمانزئی میں ایک کاروائی کے دوران سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ کا تعلق علاقہ مندنی سے ہے اور اسکی گرفتاری کیلئے حکومت نے دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سمیع اللہ کو علاقہ اتمانزئی میں ایک ناکہ بندی پر گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ سال2007میں علاقہ شیر پاوٴ کے مسجد میں نماز عید کے دوران ہونے والے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ جس میں 67نمازی شہید اور70زخمی ہو ئے تھے ، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاوٴ بھی اسی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود کش حملہ آور کا ہدف سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاوٴ ہی تھے لیکن وہ بال بال بچے گئے تھے۔ ایس ایچ او عمران نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ تھانہ عمرزئی اور تھانہ سٹی کو دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :