لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بند کردی گئیں

پیر 28 مارچ 2016 14:53

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بند کردی گئیں جبکہ امریکا کے معروف اومنی ہوٹل کی عمارت کے بیرونی حصے پر روشنیوں کی مدد سے پاکستان کا پرچم بنایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کیمطابق لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ 72افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ۔دھماکے کی دنیا بھر کے رہنماؤں نے مذمت کی ۔لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بند کردی گئیں جبکہ امریکا کے معروف اومنی ہوٹل کی عمارت کے بیرونی حصے پر روشنیوں کی مدد سے پاکستان کا پرچم بنایا گیا-