مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی تسنیم صدیقی کی ذاتی عنا د اور من پسند افراد کونوازنے کی ضد

پیر 28 مارچ 2016 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) اسلام آباد وویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن و مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی تسنیم صدیقی کی ذاتی عنا د اور من پسند افراد کونوازنے کی ضد کے باعث آئندہ ماہ ہونیوالی پہلی قائد اعظم گیمز کے ہاکی ایونٹ میں اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی وویمن ونگ نے تسنیم صدیقی کے ناروا روئیہ پر معاملہ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں 5اپریل سے پہلی قائد اعظم گیمز منعقد ہونا ہے جس میں اسلام آباد کی و ویمن ہاکی ٹیم کے علاوہ دیگر تمام ٹیموں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی تاہم اسلام آباد وویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن و مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی تسنیم صدیقی کی ذاتی عنا اور من پسند افراد کونوازنے کی ضد کے باعث اسلام آباد کی وویمن ہاکی ٹیم کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور منتخب شدہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز پر گیمز میں شرکت نہ کرنے کیلئے مختلف اطراف سے دباؤ ڈلوا رہی ہے جس پر ہاکی ایونٹ میں اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسلام آباد سپورٹس بورڈ نے حکام نے بھی تسنیم صدیقی کے رویئے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی وویمن وونگ کی سیکرٹری تنزیلہ عامر چیمہ نے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ تسنیم صدیقی کے روئیے پر انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ، تاہم قائد اعظم گیمز میں اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی وویمن ٹیم کو ضرور شرکت کرے گی، جس سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کے اسلام آباد وویمن ہاکی ایسو سی ایشن کی چیئرپر سن تسنیم صدیقی کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھراور سیکرٹری شہباز سینئر کے ایک ساتھ میٹنگ ہوگی جس میں سارہ معاملہ اٹھایا جائیگا ۔