کوئٹہ میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا

پیر 28 مارچ 2016 14:36

کوئٹہ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے لاہور بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں دو روز کے لیے دفعہ 144نافذ کردیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرداؤد خان خلجی کوئٹہ نے گزشتہ رات ہونے والے لاہور بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر دوروز کے لیے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے جلسہ جلوس نکالنے ہر قسم کے ہتھیار اورآتشی اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ، اس پابندی کا اطلاق 28اور 29مارچ 2016تک برقرار رہے گی۔