مردان ، بغدادہ میں تیز رفتاری کے با عث چنگ چی رکشہ ٹا ئر پھٹنے سے الٹ گیا ‘ایک شخص جاں بحق ‘ خاتون سمیت دو افراد زخمی

پیر 28 مارچ 2016 14:17

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) مردان کے شہری علا قہ بغدادہ میں تیز رفتاری کے با عث چنگ چی رکشہ کا ٹا ئر پھٹنے سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص مو قع پر جا ں بحق اور ایک خا تو ن سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا‘ تفصیلا ت کے مطا بق چنگ چی رکشہ سواریو ں کو مردان سے گو جر گڑھی لے جا رہا تھا کہ ٹی بی ہسپتال کے قریب رکشہ کا ٹا ئر پھٹ گیاجس سے چنگ چی رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شیر افضل موقع پر جا ں بحق جبکہ بشیر اور مسما ة تا ج مینہ شدید زخمی ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :