لاہور ‘ گلشن اقبال پارک دھماکہ ‘ مبینہ خود کش حملہ آور کے دو بھائی گرفتار

پیر 28 مارچ 2016 14:15

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) لاہور کے تفریحی مرکز گلشن اقبال پارک میں دھماکا کرنے والا مبینہ خود کش حملہ آور کے دو بھائیوں کو مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں دھماکا کرنے والا مبینہ خودکش حملہ آور محمد یوسف کے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا تعلق مظفر گڑھ کے موضع فتح سہارانی سے ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ حملہ آور 8 سال سے لاہور میں تھا اور وہاں کے ایک مدرسے میں پڑھا بھی اور پڑھا بھی رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے موضع فتح سہرانی میں مبینہ حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مبینہ حملہ آور کے زیر استعمال گھر میں موجود کمپیوٹر کو بھی قبضے میں لیکر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق شناختی کارڈ کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں ‘ابھی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ شناختی کارڈ مبینہ دہشت گرد کا ہی ہے۔