اقبال پارک حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے :صوفی مسعوداحمد صدیقی

پیر 28 مارچ 2016 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے ،جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،اقبال پارک خودکش حملے کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے دین اسلام ، پاکستان اور انسانیت کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں ،اور انشاء اللہ بہت جلد آپریشن ضرب عضب کی بدولت اس پاک سرزمین سے ان درندوں کا صفایا ممکن ہوگا،موجودہ حالات اور دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں پوری قوم پاک افواج کا ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں موثر سیکیورٹی نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اب تک ہزاروں معصوم جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں مگر پاک افواج نے جس بہادری سے طالبان کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کی اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوتباہ کیا س کی مثال نہیں۔مگر ابھی بھی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اپنی کمزوریوں کودور کرنے کی ضرورت ہے، اجلاس کے اختتام پرامیر تنظیم نے جاں بحق ہونیوالے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت اور شر پسند وکرپٹ عناصر اور دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :