وزیر اعظم کا پنجاب کے سرحدی علاقوں میں فوری آپریشن کا حکم

پیر 28 مارچ 2016 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نے پنجاب کے سرحدی علاقوں میں فوری آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی سرحدیں جن مقامات پر دوسرے صوبوں سے ملتی ہیں وہاں خصوصی طور پر بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے آپریشن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، رینجرز اور سکیورٹی ادارے حصہ لیں گے اور اس دوران تمام اداروں کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس دس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :