سندھ میں 2 ہزار سے زائد بھوت مدارس کا سراغ لگا لیا گیا

پیر 28 مارچ 2016 13:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) صوبہ سندھ میں 2 ہزار سے زائد بھوت مدارس کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور یہ مدارس مختلف ذرائع سے چندے اور فنڈز اکٹھے کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں سندھ سیکیورٹی انتظامیہ اور ذارئع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ بات حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے کہ 2 ہزار سے زائد بھوت مدارس کام کر رہے ہیں یہ سروے پولیس کی سپیشل برانچ اور انسداد دہشت گردی ادارے نے کیا تھا۔

جس کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی میں مبینہ طور پر ملوث مدارس کا سراغ لگانا تھا۔ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے 2096 مدارس کا سراغ لگایا ہے جن کو سندھ کاغذات میں رجسٹر قرار دیا گیا ہے تاہم حقیقت میں یہ یا تو بند ہیں یا موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مدارس کو بھوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف چندے اور فنڈز اکٹھے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :