دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 28 مارچ 2016 13:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد35300کیوسک اور اخراج 11900کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 27100کیوسک اور اخراج 27100کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد63100کیوسک اور اخراج58300کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد18400کیوسک اور اخراج13500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجز میں جناح آمد57000کیوسک اور اخراج 51500کیوسک،چشمہ آمد45200کیوسک اوراخراج 42300 کیوسک، تونسہ آمد45800 کیوسک اور اخراج40700کیوسک، پنجند میں آمد42900کیوسک اور اخراج38800کیوسک، گدومیں آمد 69200کیوسک اور اخراج 65600کیوسک، سکھر آمد57600کیوسک اور اخراج 28600کیوسک جبکہ کوٹری میں آمد22500کیوسک اور اخراجصفر رہا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1460.51فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ1.923ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلا میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1132.05فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ1.374ملین ایکڑ فٹ، چشمہ میں کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.165 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :