پاکستان ریلوے کا موسم گرما کا ٹائم ٹیبل 15۔ اپریل سے تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 28 مارچ 2016 13:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان ریلوے نے موسم گرما کا ٹائم ٹیبل 15۔ اپریل سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کو عوامی سہولیات کو مدنظر رکھ کر ٹائم ٹیبل تشکیل دیکر بھیجنے کا حکم دیا تھا جو ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز سے ٹائم ٹیبل موصول ہو چکے ہیں ‘ 15۔

(جاری ہے)

اپریل سے اب ملک بھر کے طول و عرض پر چلنے والی گاڑیوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل ہو جائیگا ‘ پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ دستیاب گاڑیوں کو عوامی ٹائم ٹیبل کے مطابق کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کریں تاکہ عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر ہو سکے ‘ موسم گرما میں کے پیش نظر الیکٹرک افسران کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ تمام مسافر گاڑیوں میں پنکھوں کو چلانے کے انتظامات کو بھی مکمل کر لے تاکہ 15۔ اپریل سے تبدیل ہونے والے ریلوے ٹائم ٹیبل کے بعد عوام کو کسی قسم کی مشکل درپیش نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :