سانحہ لاہور ، تحریک انصاف نے بلوچستان میں ہونے والا احتجاج مظاہرہ موخر کر دیا

پیر 28 مارچ 2016 13:29

سانحہ لاہور ، تحریک انصاف نے بلوچستان میں ہونے والا احتجاج مظاہرہ موخر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ لاہور کے باعث پیر کے روز بلوچستان میں ہونے والا احتجاج مظاہرہ موخر کر دیا ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء سردار یار محمد رند کی جانب سے صوبے بھر میں حکومت مخالف احتجاج کی کال گی گئی تھی تاہم گزشتہ روز کے لاہور کے واقعے کے بعد اس احتجاجی مظاہرے کو موخر کر دیا گیا ۔