اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی لاہور دھما کے کی مزمت

حکو مت مجر مو ں انصاف کے کٹہرے میں لا ئے ،بان کی مون

پیر 28 مارچ 2016 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 0 7سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس گھناؤنے حملے میں ملوث مجرمان فی الفور انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں جن میں مذہبی اقلیتیں بھی شامل ہیں ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری جنرل نے اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان کے ساتھ انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم نے بھی لاہور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے سب لوگوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ لاہور میں ہونے والے واقعہ جیسے مظالم عالمی حقوق کے منافی ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین‘ ان کے خاندان والوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔