حکومت دہشتگردوں کی نرسریوں کو ختم کر ے ،خورشید شاہ

پیر 28 مارچ 2016 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کی نرسریوں کو ختم کرکے عوام کے جان ومال کو دہشتگردوں سے بچائے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کی گرفتاری پر حکومت ان کیمرہ بریفنگ دے اور را کے نیٹ ورک کو پاکستان میں غیر مستحکم کرے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کا فرض ہے کہ ملک کے تمام خطوں میں موجود دہشتگردوں کی نرسریوں کو ختم کرے اور پاکستان کے نہتے عوام کی جان ومال کو دہشتگردوں سے حفاظت کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا پرامن ملک تھا پتہ نہیں کسی کی نظر پاکستان کو لگ گئی ہے پاکستان میں مذہب کے نام پر کوئی مسائل نہیں تھے مذہب کے نام پر ونے والی دہشتگردانہ ارو بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار افسر کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس بلائے اور بریفنگ دے کر اعتماد میں لے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے پاکستان میں را کے نیٹ ورک کو غیر مستحکم کرے اور ان کے انجام تک پہنچائے، انہو ں اسلا م آ با د میں جا ری مظا ہر ے کے حوالے سے کہا کہ پر امن احتجا ج ہر کسی کا حق ہے مگر ریڈ زو ن میں احتجا ج اور تو ڑ پھو ڑ حکو مت اور انتظا میہ کی نا اہلی ہے