راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سانحہ لاہور کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 13:21

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔ آئی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں گذشتہ شب لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف کو بتایا گیا کہ آرمی اور رینجرز نےا نٹیلی جنس بنیادوں پر لاہور ، ملتان اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں 5 آپریشن کیے جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشت گردوب اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز کے دورا مشتبہ افراد سے بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔