گلشن اقبال پارک خود کش حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے‘اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

پیر 28 مارچ 2016 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک خود کش حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے ،حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اس حملہ میں بھارت کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کا گلشن اقبال پارک لاہور کے سانحہ پر شدید احتجاج ،اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر،نائب صدر عبدالغفار،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان نے سانحہ لاہور کو قومی سانحہ قرقر دیتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن پورے ملک میں سرعام کاروائیاں کر رہے ہیں حکومت کی رٹ کہاں ہے؟ حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ۔

عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدام کئے جائیں اگر حکومت ایسا نہیں کر سکتی تو اقتدار سے الگ ہوجائے انہوں نے کہا کہ حالیہ حملہ اسلامی تعلیمات کی سراسر خلاف ورزی ہے کسی قیمت پر اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

قوم کفر کی ساشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے متحد ہوکر ہی کفر کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ کفر پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتا ہے خود کش حملے ،قتل وغارت گری اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں ،بدامنی کا حل اسلام کے عادلانا نظام خلافت میں مضمر ہے تاکہ قرآن وسنت کی روشنی میں مجرموں کو سزائیں دی جا سکیں انہوں نے کہا کہ فساد فر الارض پھیلانے والوں کی قرآن وسنت میں سزا سیدھا ہاتھ اور الٹا پاوٴں کا ٹ دینا ہے اس سزا پر عمل اسلامی نظام کے بغیر نہیں ہو سکتا ۔

اگر اسلامی نظام قائم ہوتا تو کسی کو ابد امنی پھیلانے کی جرأت نہ ہوتی ۔اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا ہے کہ آئی ٹی ٹی اس غم کے موقعہ پر اہلیان پاکستان،غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہدائے اسلام کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔