Live Updates

لاہور دھماکہ ،عمران خان نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ہو نے والا جلسہ منسوخ کردیا

پیر 28 مارچ 2016 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں دھماکے کی وجہ سے پیر کے روز آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ہو نے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور میں میں دہشت گردی کے حملے کی وجہ سے باغ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان آزاد کشمیر کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات