خان پور، نامعلوم موٹر سائیکل سوراوں کی فائرنگ سے جیولر جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

پیر 28 مارچ 2016 12:46

خانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) خان پور سیٹلائٹ ٹاوٴن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوراوں کی فائرنگ سے خان پور کا معروف جیولر رانا محمدافضل جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جیولر رانا محمد افضل اپنے بیٹے عمران کے ساتھ مو ٹر سائیکل پر سوار دوکان سے گھر جا رہے تھاجب باپ بیٹا گھر کے قریب سیٹلائٹ ٹاوٴن پہنچے تو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رانا محمد افضل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بیٹا فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی ہو گیا جسے 1122 ریسکیو کے ذریعے خان پور ہسپتال میں طبی امداد دیکر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول جیولر کی دشمنی بھی چل رہی تھی ، پولیس نے جائے واردات سے گولیوں کے 4خول قبضہ میں لے لئے ہیں

متعلقہ عنوان :