کچلاک اور تربت میں ایف سی کا سرچ آپریشز،21 افرادگرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 28 مارچ 2016 12:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے کچلاک اور تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشز،اکیس افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی کلی اسٹیشن میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سولہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سیا سلحہ برآمد کرلیا۔دوسری آپریشن سیکورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :