پشاور : مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،25مشتبہ افرادگرفتا ر

پیر 28 مارچ 2016 12:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پشاورکے اخون آباد، آفریدی آباد اورملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اخون آباد، آفریدی آباد اورملحقہ علاقوں سرچ آپریشن کیاگیا،جس کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ،مشتبہ افرادکے قبضہ سے 2 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے، مشتبہ افرادکوتھانہ پھندو منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :