وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے حساس عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 6مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج

پیر 28 مارچ 2016 12:13

وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے حساس عمارتوں میں داخل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے حساس عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کے مقام سے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ان افراد کا تعلق لاہور اور حافظ آباد سے ہے‘ زیر حراست افراد نے پولیس اور رینجرز کا حصار کراس کرکے حساس عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی ان افراد کو کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ تمام افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔ زیر حراست افراد کی دستاویزات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :