لاہور‘گلشن اقبال پارک خودکش دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشتگرد تنظیم اور سہولت کاروں کیخلاف درج

پیر 28 مارچ 2016 12:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) لاہور بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی دی میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم دہشتگرد تنظیم اور سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 72ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 340 سے زائد ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے جیوفینسنگ مکمل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ گلشن اقبال پارک تھانے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق جائے حادثہ سے سیکورٹی اداروں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

جی او سی طارق امان نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے جیو فینسنگ وہیکل کی مدد سیشواہد اکٹھے کئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آورکی عمر بیس سے بائیس برس تھی۔ دھماکیمیں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :