وزیراعظم نوازشریف کی جناح ہسپتال آمد زخمیوں کی عیادت کی‘ ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

پیر 28 مارچ 2016 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘سانحہ لاہورپردل خون کے آنسورورہاہے‘دہشتگردانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں‘تفریحی پارک میں دھماکہ سفاکانہ عمل ہے‘ پاکستان قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور ایسی کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔

وہ پیر کو جناح ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے زخمیوں کی دلجوئی کی اور انہیں علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہورپردل خون کے آنسورورہاہے۔دہشتگردانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تفریحی پارک میں دھماکہ ایک سفاکانہ عمل ہے۔ پاکستان قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور ایسی کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔ ہسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعظم نے بچوں اور خواتین کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔