سانحہ گلشن اقبال پارک، دنیا بھر کے ممالک کی پاکستان سے یکجہتی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 12:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : گذشتہ روز اقبال ٹاؤن میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کُش دھماکے کے بعد پنجاب سمیت پاکستان بھر میں سوگ کی ایک فضا قائم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں سوشل میڈیا پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنے ملک اور حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں وہیں دنیا بھر کے ممالک میں موجود سوشل میڈیا صارفین بھی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے PrayforPakistan# کا ہیش ٹیگ استعمال کررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر یہ ہیش ٹیگز بڑی تعداد میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز سانحہ گلشن اقبال کے بعد ہی سے مختلف تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں نے بھی اپنے کارکنان کو خون کے عطیات دینے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز 72 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔