سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہورچڑیا گھر کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 11:59

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہورچڑیا گھر کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کے چڑیا گھر کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ، چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنے والے شائقین کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ملی اور انہیں مایوس گھروں کو واپس لوٹنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور کے دیگر پارکس میں بھی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کئی شہریوں کو پارکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔