ایس پی اقبال ٹاون نے سانحہ گلشن اقبال پارک کا ذمہ دار پی ایچ اے کو ٹھہرا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 11:46

ایس پی اقبال ٹاون نے سانحہ گلشن اقبال پارک کا ذمہ دار پی ایچ اے کو ٹھہرا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : لاہور میں گذشتہ روز گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کُش دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ البتہ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نے سانحہ کا ذمہ دار پی ایچ اے (پارک اینڈ ہورٹیکلچر اتھارٹی) کو ٹھہرا دیا۔ ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ 15 روز قبل حملے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے کو بارہا سکیورٹی بہتر کرنے کا کہا گیا لیکن سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔

لہٰذا اس سانحہ کا ذمہ دار پی ایچ اے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ رات سے اب تک سکیورٹی اداروں اور پولیس نے 50 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔یاد رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز 72 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہید افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :