دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، بچوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی جناح ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 11:42
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ، بچوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ان کا کہنا ہے زخمیوں کو طبی امداد کے معاملہ پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے مریضوں کی عیادت کے لئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے جناح ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ہر بیڈ پر جا کر مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ انہیں تسلی و تشفی دی اور لواحقین سے بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ، بچوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشتگردوں کو کیفر کردارتک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا زخمیوں کو طبی امداد کے معاملہ پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.