جنید جمشید سے رابطہ کرکے واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پولیس کو ہدایت

پیر 28 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنید جمشید سے رابطہ کرکے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کی روش کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔