سینیٹر پرویز رشید کی لاہور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 28 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکہ اور دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ریاست کے دشمن ہیں، ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے گھناؤنے فعل سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیر اطلاعات نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :