لاہور‘ گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکہ ،خواتین و بچوں سمیت 60افراد جا ں بحق ‘ 300 زخمی، 3مشکوک افراد گر فتار

لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ‘ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خد شہ پولیس کوخودکش حملہ آورکاسرمل گیا،دھماکے میں 5سے8کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا،بم ڈسپوزل سکواڈ صدر ،وزیراعظم کی جانب سے دھماکی کی شدید مذمت ،نوازشریف کی زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی……وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ میں 3 ر وزہ سوگ کا اعلان

اتوار 27 مارچ 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن میں گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت کم از کم60افراد جا ں بحق ‘ 300سے زائد زخمی‘پو لیس نے 3مشکوک افراد کو گر فتارکر لیا ‘لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکر دی گئی ‘ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خد شہ۔اتوارکی شام لاہور کے گلشن اقبال پارک میں لوگوں کارش تھاکہ اس دوران گیٹ نمبر1کے قریب بچوں کے جھولوں کے قریب زورداردھماکہ ہوا،جواس قدرشدیدتھاکہ اس کی آوازدوردورتک سنائی گئی ،اورقریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،دھماکے سے 60افرادجاں بحق اور300سے زائدزخمی ہوگئے ،جن میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواززوردارتھی جس کے بعدپارک میں بھگدڑمچ گئی اورمائیں اپنے بچوں کے لئے چیخنے لگیں لوگوں کے بھاگنے کی وجہ سے بھی بہت سے بچے زخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعدامدادی ٹیمیں اورپولیس موقع پرپہنچ گئی ،جنہوں نے دھماکے کے زخمیوں اورنعشوں کوجناح اورشیخ زیدہسپتال منتقل کیاگیا،ڈی آئی جی آپریشنزحیدراشرف نے میڈیاکوبتایاکہ دھماکہ خودکش تھا،دھماکے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، پولیس کوخودکش حملہ آورکاسرمل گیاہے ،جس کاچہرہ واضح دکھائی دیتاہے ،بم ڈسپوزل سکواڈکے مطابق دھماکے میں 5سے8کلوبارودی مواداستعمال کیاگیاجس میں بال بیئرنگ بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعدلاہورکے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی اورڈاکٹروں اورعملے کے تمام افرادکوطلب کرلیاگیا۔