پرویزالٰہی ڈرامہ بازی چھوڑ دیں، عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں‘سیدزعیم حسین قادری

اتوار 27 مارچ 2016 22:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی ڈرامہ بازی چھوڑ دیں اور پنجاب کی عوام دوست حکومت پر تنقید بند کریں،پرویزالٰہی کا دور کرپشن اور اقربا پروری سے بھرپور تھا۔زعیم حسین قادری نے کہا کہ چوہدری برادران اپنے دور میں فلاح و بہبودکا کوئی بھی منصوبہ مکمل نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی کے دور میں ترقیاتی منصوبوں کو کاغذی کارروائی تک محدود رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پرویزالٰہی کو مسترد کر چکے ہیں اور اگلی حکومت بھی مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملی اقدامات کررہی ہے اورعوام کو صحیح معنوں میں ریلیف پہنچانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔