لاہور بم دھماکہ، گلگت بلتستان اور سندھ حکومت نے سوگ کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 22:53

لاہور بم دھماکہ، گلگت بلتستان اور سندھ حکومت نے سوگ کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) لاہور بم دھماکے کے بعد گلگت بلتستان اور سندھ حکومت نے سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس افسوسناک واقعے کے بعد پنجاب حکومت 3 روزہ سوگ کا اعلان کر چکی ہے۔ جبکہ اب گلگت بلتستان اور سندھ حکومت نے بھی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے 3 روزہ جبکہ گلگت بلتستان حکومت نے 1 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔