حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ‘ چودھری سرور

حکمران ایک طرف نیب کے راستے میں دیوار بناتے ہیں تو دوسری طرف کرپشن ثابت کرنے کا بھی چیلنج کرتے ہیں

اتوار 27 مارچ 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرا نوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں، پنجاب میں (ن) لیگی حکمرانوں کے سوا کوئی اور خوشحال نہیں،(ن)لیگ اقتدار میں آتی ہے تو ان کی پہلی ترجیح مال بناؤ ہوتی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل بڑھتے ہیں ، دوسرے اضلاع اور شعبوں کے فنڈز لاہور اورنج لائن پر خرچ ہو رہے ہیں جو ناانصافی اور حکمرانوں کی بد نیتی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایسٹر کے حوالے سے کیک کاٹنے اور پارٹی رکنیت سازی کے حوالے سے فردوس مار کیٹ میں کیمپ کے دورہ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔چودھری سرور نے کہاکہ (ن)لیگ کسانوں اور غریبوں کا معاشی قتل کر رہی ہے ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،انہیں حکومتی ایوانوں کو چھوڑ کر خود ہی چلے جانا چاہیے کیونکہ عوام ایسے حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،حکمران ایک طرف نیب کے راستے میں دیوار بناتے ہیں تو دوسری طرف کرپشن ثابت کرنے کا بھی چیلنج کرتے ہیں حکمران بتائیں کہ ایسی شعبدہ بازیوں سے کس کو بے وقوف بنا سکتے ہیں؟۔

متعلقہ عنوان :