محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کے دوران باردانہ کی تقسیم ،نمی کی شرح کے حوالے سے تبدیلی کی تجاویز پر مشاورت شروع کر دی

اتوار 27 مارچ 2016 16:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء ) محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کے دوران باردانہ کی تقسیم اورنمی کی شرح کے حوالے سے تبدیلی کی تجاویز پر مشاورت شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کوآئندہ ماہ اپریل سے شروع ہونے والی گندم خریداری مہم کیلئے گندم میں نمی کی شرح 12کی بجائے 11فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں 12فیصد تک نمی کی حامل گندم بھی خرید کرلی جاتی تھی تاہم اب نمی کی آخری حد 11فیصد تجویز دی گئی ہے ۔

اسی طرح باردانہ کی تقسیم پہلے مرحلہ میں 50 کی بجائے 70فیصد ، دوسرے اورتیسرے مرحلہ میں 25،25 کی بجائے 20اور 10 فیصد باردانہ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ یہ بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ باردانہ 15،15دنوں کے تین مراحل میں 45روز کے دوران جاری کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :